شاہ رخ نے ہدایت کار فرح خان کو ایک اور کار تحفے میں دیدی

شاہ رخ نے ہدایت کار فرح خان کو ایک اور کار تحفے میں دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان نے ہدایتکار فرح خان کو ایک اور کار تحفے میں دے دی۔ شاہ رخ خان اور دپیکا کے ساتھ ہیپی نیو ائیر کی شوٹنگ میں مصروف فرح خان کی گاڑی ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے فرح خان کو بلیک رنگ میں ایک مرسڈیز تحفے میں دی ہے۔ شاہ رخ خان اس سے پہلے میں ہوں نا اور اوم شانتی اوم کی کامیابی پر فرح خان کو دو گاڑیاں تحفے میں دے چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -