انتخابی بائیکاٹ مہم پر پابندی حکومت کا اعتراف شکست ہے‘علی گیلانی
سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تحریک حریت تحصیل صدر عبدلحمید پرے حاجن کے گھر پر پے در پے چھاپہ ڈالنی، توڑ پھوڑ، اسباب خانہ کو تہس نہس کرنے اور عبدالاحد پرہ، امیر حمزہ بانڈی پورہ، محمد یوسف لون کپوارہ، عبدالرشید بٹ، غلام محمد بانگی اور بشیر احمد صالح سمیت 40سے زائد حریت راہنماو¿ں اور کارکنوں کی مختلف جیلوں اور پولیس تھانوں میں مسلسل نظربندی اور دیگر آزادی پسندوں کی الیکشن بائیکاٹ ریلیوں پر تشدد ڈھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پ±رامن بائیکاٹ مہم پر عملاً پابندی لگا کر پورے الیکشن ڈرامے کو بے اعتبار اور یکطرفہ کھیل بنادیا ہے اور اس کارروائی کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز نہیں ہی۔
گیلانی نے کہاکہ حکومت نے اعتراف شکست کرلیا ہے کہ نظریاتی لڑائی میں وہ آزادی پسندوں کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اس کے پاس دلیل کا جواب صرف فوج اور پولیس کی طاقت ہی۔ انہوں نے اس کارروائی کو ریاستی بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی متحرک کیا گیا ہے اور ریاست کے طول وعرض میں آزادی پسندوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا گیا ہی۔ پلوامہ میں عبدل احد پرہ، محمد مقبول کوندو اور عبدالرشید بٹ کو اس وقت حراست میں لیا گیا اور سب جیل اسلام آباد (انت ناگ) منتقل کیا گیا، جب وہ پرامن طور لوگوں میں پوسٹر تقسیم کررہے تھی۔ جیل میں ان کو کسمپرسی کی حالت میں رکھا گیا ہے اور عبد لاحد پرہ وہاں بہت بیمار ہوگئے ہیں، البتہ ان کو کسی قسم کا علاج ومعالجہ فراہم نہیں کیا جاتا ہی۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں آزادی پسند راہنما امیرِ حمزہ، کپوارہ میں محمد یوسف لون اور بارہمولہ میں غلام محمد بانگی اور بشیر احمد صالح سمیت آج تک 40آزادی پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس گرفتاری کی کوئی وجہ بیان نہیں کی جارہی ہی۔ادھر سید علی گیلانی کی ہدایت پر حریت راہنما راجہ معراج الدین اور مختار احمد صوفی نے احمد نگر صورہ کا دورہ کیا اور متاثرہ گھرانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور ٹاسک فورس لوگوں کی جائیدادوں کو انتقام گیری کے تحت نقصان پہنچاتے ہیں اور عسکریت پسندوں کی موجودگی کا بدلہ ان سے لیا جاتا ہی۔ اس دوران میں حریت راہنما فاروق غوطہ پوری کی قیادت میں ایک وفد نے آج الیکشن بائیکاٹ مہم کے تحت بٹہ مالو علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں میں پوسٹر تقسیم کئی۔