راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس تیسرے راﺅنڈ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 موناکو (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹورنامنٹ مینز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ لیوکس رسل، فیبیو فوگنینی اور میلوز راﺅنک بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی راڈک سٹپنک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے زیر کر کے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے شاندار کھیل کی بدولت سپینش کھلاڑی روبریٹو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں کینیڈین کھلاڑی میلوز راﺅنک نے ین سن لو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ جمہوریہ چیک کے لیوکس رسل نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے مائیکل للوڈرا کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔