ایم ٹی وی ایوارڈز، دی ہنگر گیمز کی چنگ فائر سب پر بازی لے گئی

ایم ٹی وی ایوارڈز، دی ہنگر گیمز کی چنگ فائر سب پر بازی لے گئی

لندن (آئی این پی)میوزک ٹیلی ویڑن ایوارڈز جسے عرف عام میں ایم ٹی وی ایوارڈز کہا جاتا ہے اپنی چمک دمک، اسٹائل اور گلیمر کے نت نئے انداز کی وجہ سے نہ صرف منفرد ہیں بلکہ ایم ٹی وی ایوارڈز کی شام میں شریک اسٹارز کے پہناووں سے نت نئے فیشن بھی جنم لیتے ہیں جو دنیا بھر میں کاپی ہوتے ہیں۔2014ءکے ایم ٹی وی ایوارڈز کا رنگوں، خوشبوو¿ں اور خوشیوں کے سانچے میں ڈھلا میلہ سجا لاس اینجلس کے نوکیا تھیڑ میں جو نام رہا فلم دی ہنگر گیمز۔ کیچنگ فائر کے جس نے سات ایوارڈز اپنی جھولی میں سمیٹ کر باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ہنگر گیمز۔ کیچنگ فائر کے لئے جینیفر لارنس نے بہترین اداکارہ اور جوش ہیچرسن نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا جبکہ سال کی بہترین فلم، بہترین آن اسکرین ٹرانس فورمیشن اوردیگر کیٹگریز میں بھی دی ہنگر گیمز فاتح رہی۔آنجہانی پال واکر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فاسٹ اینڈ فیوریس سکس کے لئے اور وین ڈیزل کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 ایم ٹی وی ایوارڈز جن دیگر ستاروں کو ملے ان میں بریڈ پٹ، جیرڈ لی ٹو، ہنری کاول، مارک وال برگ، بیک اسٹریٹ بوائز، جے برشل، سیتھ روگن اور کریگ روبن سن شامل ہیں۔

مزید : کلچر