پی ٹی ایف کی تازہ ترین رینکنگ: عقیل خان سرفہرست

پی ٹی ایف کی تازہ ترین رینکنگ: عقیل خان سرفہرست

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے دوسری سہ ماہی 2014ءکے قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ مینز سنگلز اور ڈبلز میں عقیل خان ‘ لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور ‘ بوائز انڈر 18 میں محمد مدثر جبکہ بوائز انڈر 14 میں حافظ ارباب علی سرفہرست ہیں ۔ بدھ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق مینز سنگلز میں پاکستانی نمبر ون عقیل خان پہلے ‘ یاسر خان دوسرے ‘ محمد عابد تیسرے ‘ عثمان رفیق چوتھے ‘ جلیل خان پانچویں ‘ عثمان اعجاز چھٹے ‘ احمد چوہدری ساتویں ‘ شہزاد خان آٹھویں ‘ ہیرا عاشق نویں اور محمد مدثر دسویں نمبر پر ہیں ۔ لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور پہلی ‘ علینہ آفتاب دوسری ‘ سارہ محبوب تیسری ‘ ماہین آفتاب چوتھی اور مہک کھوکھر پانچویں نمبر پر ہیں ۔ مینز ڈبلز میں عقیل خان پہلے ‘ جلیل خان دوسرے ‘ یاسر خان تیسرے ‘ شہزاد خان چوتھے ‘ محمد عابد اور عثمان رفیق پانچویں ‘ ثناءاللہ خان چھٹے ‘ ہیرا عاشق ساتویں ‘ شاہد آفریدی اور شہزاد پی اے ایف مشترکہ طور پر آٹھویں ‘ ملک عبدالرحمان 9ویں اور عثمان اعجاز دسویں نمبر پر ہیں اسی طرح بوائز انڈر 18 میں محمد مدثر پہلے ‘ ارمام عتیق دوسرے ‘ محمد مزمل تیسرے ‘ حسنین منظور چوتھے پر ہےں۔ ‘ حمزہ بن آصف پانچویں ‘ سید نوفل کلیم چھٹے ‘ اعجاز خان ساتویں ‘ زید مجاہد آٹھویں ‘ سعد ظفر 9 ویں اور حسن شوکت دسویں نمبر پر ہیں ۔ بوائز انڈر 14 میں حافظ ارباب علی پہلے ‘ حفیظ الرحمان دوسرے ‘ برکت اللہ تیسرے ‘ الحام خان چوتھے ‘ ثاقب عمر پانچویں ‘ فرحان اللہ چھٹے ‘ میر شاہ زیب احمد ساتویں ‘ عمر حبیب آٹھویں ‘ شہزادہ عمر علی اور محمد رضا سوانی مشترکہ طور پر 9ویں جبکہ حمزہ بن ریحان دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی