جنوبی کوریا میں بحری جہاز ڈوب گیا ،2 ہلاک ، 368 کو بچالیا گیا کئی زخمی

جنوبی کوریا میں بحری جہاز ڈوب گیا ،2 ہلاک ، 368 کو بچالیا گیا کئی زخمی

سیول(این این آئی)جنوبی کوریا میں بحری جہاز ڈوبنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ¾ بحری جہاز میں سوار368افراد کو امدادی کارروائی کے بعد بچالیا گیا۔بحری جہاز کی منزل جزیرہ جیجو تھی ، جہاں طلبہ سیرو تفریح کی غرض سے جارہے تھے تاہم اچانک جہاز ڈوبنے لگا ، جس کی اطلاع فوری طور پرمتعلقہ حکام کو دی گئی اور18 ہیلی کاپٹر،34 ریسکیو کشتیاں، نیوی کے بحری جہاز ڈوبتے مسافروں کی مدد کو پہنچ گئے۔بحری جہاز میں سوارکئی بچوں نے لائف جیکٹس کے ساتھ سمندر میں چھلا نگ لگا دی، جان بچانے کی کوشش میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 368 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے اور دیگرلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق دو افراد کی موت ہوئی ہے۔

 جبکہ 100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیںکوسٹ گارڈ فورسز کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی میں پانی بھر رہا ہے اور وہ ڈوب رہی ہے۔جنوبی کوریا کے ٹی وی نیوو چینل وائے ٹی این نے ایک مسافر کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے ایک زور کی ٹکر کی آواز سنی اور جہاز رک گیا

مزید : عالمی منظر