اداکار ونود کھنہ ،سنیل شیٹھی کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

اداکار ونود کھنہ ،سنیل شیٹھی کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)ماضی کے معروف اداکار ونود کھنہ اب ایک بار پھر نظر آئی گے ایکشن میں۔ اب کی بار وہ کوئلے کی کانوں کے گرد گھومتی فلم میں مار دھاڑ پسند کرنے والے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کے ہمراہ کردار نبھائیں گے۔کئی دہائیوں قبل کوئلے کی کانوں کے متعلق فلم بنائی گئی تھی جس کا نام کالا پتھر رکھا گیاتھا اس کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم غنڈے کی کہانی بھی کوئلے کی کان سے متعلق تھی اور اب ایک بار پھر بالی ووڈ والوں کو فلم بنانے کے لئے کوئلے ہی کا موضوع ملا ہے جس کانام ہے کوئلہ آنچل۔خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس فلم میں لیجنڈ اداکار ونود کھنہ ولن بن کر منفی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ جبکہ انہیں کنٹرول کرنے والے پولیس اہلکار کا کردار سنیل شیٹھی نبھائیں گے۔ دونوں اداکاروں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کاآغاز بھی کردیاجائے گا۔

مزید :

کلچر -