بٹہ مالو میں لبریشن فرنٹ کی انتخابی بائیکاٹ مہم

بٹہ مالو میں لبریشن فرنٹ کی انتخابی بائیکاٹ مہم

سری نگر (کے پی آئی) الیکشن بائیکاٹ کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے لبریشن فرنٹ لیڈران نور محمد کلوال، شوکت احمد بخشی، محمد یاسین بٹ،بشیر احمد کشمیری، فاروق احمد ڈار،سید نثار جیلانی ،گلزار احمد پہلوان،شوکت احمد ڈار،مشتاق احمد اورپیر عبدالرشید پر مشتمل وفد نے بٹہ مالو کے مختلف محلوںکا دورہ کیا اور گھر گھر،انفرادی و اجتماعی طور پر لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے الیکشن سے دوری بنائے رکھنے کی تلقین کی۔ لیڈران نے صدیق آباد (لچھمن پورہ)،ایس ڈی کالونی،سلفیہ کالونی اور دوسرے کئی محلوںمیں گھر گھر جاکر الیکشن بائیکاٹ کی مہم چلائی اور لوگوں میں چناﺅ مخالف مواد بھی تقسیم کیا۔

 فرنٹ قائدین و اراکین نے یہ مہم تحریک آزادی کے اوّلین رہنما شہید حریت شیخ عبدالحمیدکے گھر سے شروع کی اور علاقہ جات میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹہ مالو کی تاریخ مزاحمت ایک ایسی روشن تاریخ ہے جس کا ایک ایک ورق حریت پسندی،شہداء اور آزادی کا عنوان ہی۔ قائدین نے کہا کہ بٹہ مالو کے لوگوں کو اپنی اس تاریخ کا علم ہونا چاہئے اور اس زرّیں تاریخ کی حفاظت کا بیڑا ا±ٹھانا چاہئے کیونکہ آج کچھ ایسے خاندان اور افراد اس تاریخ کو بدل دینے کیلئے دام فریب بچھائے ہوئے ہیں جو کبھی خود بھی آزادی کے کاروان کے راہی ہوا کرتے تھی۔ قائدین نے کہا کہ یہ بٹہ مالو وہی ہے جہاں عبدالرشید بٹ طاہری، محمدحسین ترابی اور انہی جیسے علماء نے لوگوں کو توحید و سنت کے ساتھ ساتھ آزادی کا سبق دیا۔لیڈران نے کہاکہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں شیخ عبدالحمیدنے تاریخ کشمیر کا دھارا بدلنے کی شروعات کی اور ان کے نقش قدم پر گامزن ہوتے ہوئے گوہر امین بہادر،شاہ جی، سیف الاسلام، شارق احمد بخشی ، مشتاق احمد خان ، مولانا جاوید احمد،مفقود الخبرسید بشارت، شریف الدین، محمد ابراہیم ڈار، محمد حنیف ڈار، شوکت احمد لون پوپا، آفاق احمد بزاز،معراج الدین بنگرو لالہ،شمس القادر،بوبی خان،شجاع مولوی، عبدالرحمان شگن، مفقود الخبرالطاف بنگرو، محمد صدیق شگن، مشتاق احمد میردھوبی،ظہور احمد کوکا، محمد یوسف بٹ ، منظور احمد بابا، شبیر احمد ڈار،افروزہ ، فینسی کمسن سمیر احمد راہ،اور نہ جانے کتنے اور شہداء نے اپنے گرم گرم لہو سے سرزمین کشمیر کو سیراب کیا۔#

مزید : عالمی منظر