آٹھویں ”پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک 2014ء“کے شیڈول کا اجراء

آٹھویں ”پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک 2014ء“کے شیڈول کا اجراء

لاہور(فلم رپورٹر)ہم نیٹ ورک لمیٹڈ نے اسٹائل 360کی جانب سے آٹھویں سٹائل 360پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک 2014کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق تقریبات کا سلسلہ 9 مئی سے شروع ہوکر 11مئی تک کراچی میں جاری رہے گا۔2010ءمیں شرو ع ہونے والے پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک معاصر اور روایتی عروسی انداز کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیزائنرز اور فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے حوالے سے مقبول ہے ۔گزشتہ چارسالوں سے یہ پلیٹ فارم باصلاحیت افراد کو اپنے عروسی ملبوسات ‘ زیورات‘ ڈیزائنر ز اور ماڈلز کے ساتھ اپنے فن کو عوام تک تفریح پہنچانے کے لئے سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔آٹھویں اسٹائل 360پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک 2014میںپاکستان کے صف اول کے 20سے زائد ڈیزائنرز اپنے عروسی ملبوسات کی نمائش پیش کریں گے۔ پاکستان کے بہترین ماڈلز فیشن شو میں جلوہ گر ہوں گے۔ شو کی کوریوگرافی معروف کوریوگرافر حسن شہریار یاسین کریں گے جبکہ شو میں موسیقی کی ذمہ داری ڈی جے آصف کی ہوگی۔ سٹائل360کی جانب سے منعقدہ پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک ملک کے سب سے مقبول اور بڑی تقریبات میں شمار کیا جاتا ہے ۔اس کی مقبولیت کی وجہ عروسی صنعت اور ڈیزائنرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جانا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ برائیڈل فیشن کی پاکستان کو فیشن اور اسٹائل انڈسٹری میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔اس کی اسی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظرپینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کا آغاز کیا گیا ۔یاد رہے کہ اسٹائل360 کی جانب سے پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک ہر سال ‘ سا ل میں دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے ‘ ایک مرتبہ کراچی میں جبکہ دوسری مرتبہ لاہور میں ۔ منتظمین کی جانب سے تقریب سے کچھ عرصہ قبل فیشن شو میں شریک ہونے والے ڈیزائنرز‘ جیولرزاور میک اپ آرٹسٹ کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر