پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی ٹےسٹ کرکٹر جونٹی رہورڈزکی بطورفیلڈنگ کنسلٹنٹ مختصر دورانیے کیلئے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے سابق جنوبی افریقی ٹےسٹ کرکٹر جونٹی رہورڈزکی بطورفیلڈنگ کنسلٹنٹ مختصر دورانیے کیلئے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں موجود سابق لیجنڈ فیلڈرجونٹی رہورڈزسے رابطہ کرکے انہیں آئندہ ورلڈکپ تک فیلڈنگ کوچنگ کی پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے مختصردوراینے کیلئے کوچنگ کی حامی بھرلی ہے۔انہوں نے دوماہ کیلئے ذمہ داریاں نبھانے کا کہا ہے ۔بورڈ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے دوماہ کے طویل کوچنگ کیمپ لگانے کے بارے میں حکمت عملی بنا رہا ہے جس میں قومی ٹےم کے کھلاڑیوں کے علاوہ اے ٹےم اور انڈر 19ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی فیلڈنگ ٹپس دی جائیں گی۔جونٹی رہورڈز کی بطور فیلڈنگ کنسلٹنٹ تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی