انسانیت کی خدمت اور تعلیم کو عام کرنا میری زندگی کا مشن ہے‘ جواد احمد

انسانیت کی خدمت اور تعلیم کو عام کرنا میری زندگی کا مشن ہے‘ جواد احمد

لاہور (آئی اےن پی)گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور تعلیم کو عام کرنا میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے دیانتدار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پر بھیک مانگتے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کا مشن دکھی عوام کی خدمت اور تعلیم کو عام کرنا بنا لیا ہے اور اس کے لئے ہر سطح پر کام کر رہا ہوں۔

مزید : کلچر