اداکارہ مارلن مونرو کی نقلی ہیرے کی بالیاں پونے دو لاکھ ڈالرز میں نیلام

اداکارہ مارلن مونرو کی نقلی ہیرے کی بالیاں پونے دو لاکھ ڈالرز میں نیلام

کیلی فورنیا (این این آئی)پچاس اور ساٹھ کی دہائی کی گلیمرس ہالی وڈ اداکارہ مارلن مونرو کی نقلی ہیرے کی بالیاں پونے دو لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگئیں۔حسین ہالی وڈ اداکارہ مارلن مونرو کی دلکش بالیاں ایک لاکھ پچاسی ہزار ڈالرز میں کیلیفورنیا میں نیلام ہو گئی ہیں۔ یہ وہی گلیمرس بالیاں ہیں جو اداکارہ نے1955ءمیں فلم دا روز ٹیٹو کے پریمیئر پر پہنیں تھی۔ اس نیلامی میں ہالی وڈ کی دوسری یادگاریں بھی رکھی گئی تھیں۔

مزید : کلچر