جن کو شہرت کی طلب ہو وہ سکینڈل بنواتی ہیں ،میری ایسی کوئی خواہش نہیں ‘ زارا شیخ

جن کو شہرت کی طلب ہو وہ سکینڈل بنواتی ہیں ،میری ایسی کوئی خواہش نہیں ‘ زارا ...

لاہور (آئی این پی) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ، مجھے جب تک اسکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیںآتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے ۔

مزید : کلچر