سری دیوی اور مادھوری کی چھٹی زویا اختر نے شفالی چھایا کو سلیکٹ کرلیا

سری دیوی اور مادھوری کی چھٹی زویا اختر نے شفالی چھایا کو سلیکٹ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)زویا اختر نے اپنی نئی فلم دل دھڑکنے دو کے لئے سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ کے بجائے شفالی چھایا کو رنویر اور پریانکا چوپڑہ کی ماں کے رول کے لئے سلیکٹ کرلیا ہے۔بالی ووڈ میں کافی دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں پریانکا چوپڑہ اور رنویر سنگھ کے بہن بھائی کے پیار کی کہانی دل دھڑکنے دو میں ماضی کی معروف اداکارہ سری دیوی ان دونوں کی ماں کا کردار اداکریں گی لیکن پھر یہ افواہ اڑی کہ یہ کردار دراصل دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نبھائیں گی۔لیکن اب فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس کردار کے لئے شفالی چھایا کو منتخب کیا ہے جو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور اس کردار کو بخوبی نبھاسکیں گی۔ فلم کی عکس بندی رواں سال شروع کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -