عمران ہاشمی کی فلم کا نام” شاطر“ سے تبدیل کرکے ”راجا نٹور لعل“ رکھ دیاگیا

عمران ہاشمی کی فلم کا نام” شاطر“ سے تبدیل کرکے ”راجا نٹور لعل“ رکھ دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم کا نام شاطر سے تبدیل کرکےراجا نٹور لعل رکھ دیا گیا ہے، جس کی مناسبت سے اب انہیں شاطر کی بجائے اسی نام سے پکاراجائےگا۔عمران ہاشمی کی حالیہ دو تین فلمیں تو باکس آفس پر کوئی تہلکہ نہیں مچا سکیں تاہم انکی مانگ میں کوئی کمی واقع نہیں ہوسکی ہے۔ کیونکہ انکے چاہنے والے حتی کہ پروڈیوسرز تک انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اب بالی ووڈ سے خبر آئی ہے کہ انہیں ایک ایسے رول میں کاسٹ کیاجارہا ہے جس میں وہ پیرا پھیرا دکھانے میں ہونگے سب کے استاد۔ اس فلم کانام ابتدا میں شاطر رکھا گیا تھا مگر اب اسے تبدیل کرکے راجا نٹور لعل کردیاگیاہے۔
 اس فلم میں عمران ہاشمی کی شرارتیں ہوں گی وہ بھی سفاکی سے بھری۔ بالی ووڈ میں عمران ہاشمی کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ کرداروں کے حوالے سے وہ سب سے زیادہ تجربات کرتے ہیں خواہ وہ کردار ہیرو کا ہو یا ولن کا کیونکہ وہ کسی بھی کام کو کرنے سے ڈرتے نہیں ہیں۔

مزید :

کلچر -