پروڈیوسر عامر راﺅ کے سوپ ”سفینہ“کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری
لاہور(فلم رپورٹر)اشعر اصغر کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والے پروڈیوسر عامر راﺅ سوپ ”سفینہ“کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور میں تیزی سے جاری ہے جس میں ماضی کے معروف فلمی ہیرو شاہد ،آمنہ ملک اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔نجی چینل کے لئے بنائے جانے والے اس میگا پراجیکٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر ملک اور ڈی او پی اظہر اعوان ہیں۔”سفینہ“کے دیگر نمایاں فنکاروں میں عصمت اقبال اور مدیحہ افتخار شامل ہیں۔اس سوپ کے حوالے سے دوران ریکارڈنگ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اشعر اصغر نے بتایا کہ میں ان دنوں کراچی میں مختلف پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں اس ریکارڈنگ کے لئے خاص طور پر کراچی سے آیا ہوں ۔”سفینہ“کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے اس ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے اس پراجیکٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے پروڈیوسر عامر راﺅ نے ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے۔اس کے علاوہ تمام فنکارمیرے ساتھ تعاون کررہے ہیں جس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔