ندا چودھری نے عیدالفطر کے لیے نئی فلم” رنگباز حسینہ “سائن کرلی

ندا چودھری نے عیدالفطر کے لیے نئی فلم” رنگباز حسینہ “سائن کرلی

لاہور (این این آئی)اداکارہ ندا چودھری نے عیدالفطر کے لیے نئی فلم رنگباز حسینہ سائن کرلی۔ فلم کے پروڈیوسر راجہ شہزاد ہیں۔ اداکارہ ندا چودھری نے این این آئی کو بتایا کہ وہ سٹیج پر بہت مصروف ہیں مگر فلم ان کا جنون ہے جس کے لیے وہ ہمیشہ سے وقت نکالتی آئی ہیں۔ اور رنگباز حسینہ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہوں۔ اس فلم کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر میں شروع ہوجائے گی اور یہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرلی جائے گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں زوبی، احمد بٹ، جہانگیر جانی، شاہد خان، راحیلہ آغا اور دیگر شامل ہونگے۔

مزید : کلچر