امریکہ نے شامی صدر کا جنگ میں جیت کا دعوی مسترد کر دی

امریکہ نے شامی صدر کا جنگ میں جیت کا دعوی مسترد کر دی

                                                       واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ شام میں پچھلے تین سال سے جاری خانہ جنگی صرف پچھتاوے کی جنگ ہے اور اس میں کوئی ایک فریق اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ اپنی کامیابی کا دعوی کر سکے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان جین پاسکی نے کہاکہ شامی صدر بشارالاسد کے کامیابی کے اس دعوے میں جس میں بشار الاسد نے کہا تھا کہ ان کا تین سالہ جنگ میں پلہ بھاری رہا ہے اور اب جنگ ان کے حق میں ہو رہی ہے،بے بنیادہے،انہوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے زمین پر جاری کھیل کے اپ ڈیٹس پر بات نہیں کر رہی ہیں تاہم اپوزیشن کے ساتھ ہمارے تعاون کی کوششیں جاری ہیں،جین پاسکی نے کہاکہ بشارالاسد کو ایسا ہی بیان دینا چاہیے تھا، میرے خیال میں اسد نے یہ بات کر کے حیران نہیں کیا ہے کہ وہ جیت رہا ہے تاہم پاسکی نے کہا کہ یہ غلط ہوگا کہ وہ یہ دعوی کریں کہ جنگ ان کے حق میں ہو رہی ہے اس لیے ہم اس موقع پر کوئی پیش گوئی نہیں کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر