آئی پی ایل کے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو شکست دیدی

آئی پی ایل کے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو شکست دیدی
آئی پی ایل کے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو شکست دیدی

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی پی ایل کے ساتویں سیزن کے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 41رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے جس میں جیک کیلس نے72اور پانڈے 64رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ممبئی انڈینز کے باؤلر لیستھ ملینگا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ممبئی انڈینز 164رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف122رنز ہی بنا سکی۔ممبئی انڈینزکے بیسٹمین راڈو نے48اور کپتان شرما نے 27رنز بنائے۔کولکتہ کے باؤلر سنیل نارائن نے 4بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : کھیل