رجسٹریشن فیس ،کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 74 فیصد ریکوری

رجسٹریشن فیس ،کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 74 فیصد ریکوری

لاہور(عامر بٹ سے )بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے سٹیمپ ڈیوٹی ، رجسٹریشن فیس اور کیپیٹل ویلیو ٹیکس اکٹھا کرنے کی ذمہ داری 74 فی صد تک مکمل کر لی گئی صوبائی دارالحکومت کے9 ٹاؤنوں کی رجسٹریشن برانچوں نے گزشتہ ماہ 6ارب61کروڑ43لاکھ 871 روپے ریکوری کی جسے حکومتی خزانے میں جمع کروا دیا گیا روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں ریونیو اکٹھا کرنے کے حوالے سے دےئے جانے والے ٹاسک کی براہ راست مانیٹرنگ کرنے اور رپورٹس طلب کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے گزشتہ ماہ مارچ تک کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے بورڈآف ریونیو بھجوائی گئی ہے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں سال 2013-14 کا ٹارگٹ پانچ ارب 32کروڑ 76لاکھ25ہزار دیا گیا جس کا کم از کم ٹارگٹ تین ارب 99کروڑ 57لاکھ 18ہزار 750 دیا گیا جبکہ گزشتہ کولیکشن تین ارب 45کروڑ 27لاکھ 61ہزار178 رہی اور اس ماہ 48کروڑ 85 لاکھ 54ہزار633روپے کا ریونیو سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا جو کہ ٹوٹل ٹارگٹ کا 74% بنتا ہے اور اسی طرح رجسٹریشن فیس کی مد میں سال 2013-14کا ٹوٹل ٹارگٹ ایک ارب 89 کروڑ 37لاکھ 9ہزاررہا اور اس کا کم از کم ٹارگٹ 81 کروڑ70لاکھ 34ہزار 250 رکھا گیا اس ٹارگٹ میں سے ڈی ڈی او رجسٹریشن نے گزشتہ ٰٰٓٓ76کروڑ36لاکھ 82ہزار 101 روپے کا ٹارگٹ حاصل کیا اور اس ماہ کے دوران 10 کروڑ 44 لاکھ 11ہزار546روپے ٹارگٹ کی مد میں خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں ٹوٹل 86 کروڑ 80لاکھ93 ہزار 647 روپیجمع کروائے گئے سٹیمپ ڈیوٹی کی کل شرح80% رہی اسی طرح سی وی ٹی کے حوالے سے سالانہ 2013-14 ٹارگٹ 2ارب 58کروڑ74لاکھ11ہزار روپے رکھا گیا جس کا کم از کم ٹارگٹ ایک ارب 94 کروڑ 55لاکھ 8ہزار250رکھا گیا جس کوڈی ڈی او رجسٹریشن نے بڑی جانفشانی سے گزشتہ ایک ارب59 کروڑ44لاکھ 22 ہزار 453 روپے اور اس ماہ 21کروڑ 5لاکھ10 ہزار 960روپے اکٹھا کیا جو کہ ٹوٹل ایک ارب 80 کروڑ 49 لاکھ 33ہزار 413روپیبنتا ہے اسطرح سینئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی براہ راست نگرانی کرنے سے ٹارگٹ کا70% مکمل ہو گیا جبکہ سینئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کا کہنا ہے کہ اس دفعہ ہم اپنی پوری محنت اور جانفشانی سے ٹارگٹ کو 100فیصد مکمل کروائیں گے تا کہ حکومت کو ریونیو کی مد میں زیادہ سے زیادہ آمدن اکٹھی ہو سکے

مزید : میٹروپولیٹن 1