پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ریپ) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں بالحاظ مقدار 29 فیصد جبکہ بالحاظ ڈالر مالیت 55فیصد کا بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ رپوٍرٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں جولائی تا فروری 2013-14ءکے دوران 4لاکھ 24 ہزار 53 ٹن باسمتی چاولوں کی برآمد سے 49کروڑ 40لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تین لاکھ 28 ہزار 373ٹن چاولوں کی برآمدات سے 31 کروڑ 90لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں ہونے والے اضافہ کی بنیادی وجہ بھارتی چاولوں کے معیار میں ہونے والی کمی اور قیمتوں کا اضافہ ہے۔ چاولوں کی برآمدات میں ہونے والے اضافے سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا جس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : کامرس