پرائم منسٹر یوتھ سکلڈڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 25000 نوجوانوں کوتربیت دی جائےگی

پرائم منسٹر یوتھ سکلڈڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 25000 نوجوانوں کوتربیت دی جائےگی

لاہور(پ ر)پرائم منسٹر یوتھ سکلدڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 25000 بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دی جائے گی اس سلسلے میں 6 اپریل بروز اتوار ملک بھر کے قومی اور علاقا ئی اخبارات میں داخلے کا اشتہار شائع ہو چکا ہے اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی مفت تربیت حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اس کے لئے انہیں متعلقہ انڈسٹری میں فوری روز گار حاصل ہو گا ‘ وہ اپنا کاروبار بھی کر سکتے ہیں یا ملکی اورغیر ملکی صنعتوں میں متعلقہ پیشے میں فوری روز گار حاصل کر سکتے ہیں ملک بھر کے منتخب ٹیکیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں ہنر مندی کی تربیت کا یہ پروگرام 12 مئی 2014 ءسے شروع ہو گا اور اس پروگرام میں ہنر مندی کی تربیت حاصل کرنے والے 25000 نوجوا ن لڑکیاں لڑکے خواجہ سراءاور معذور افراد شامل ہوں گے -واضح رہے کہ قومی اخبارات میں داخلے کا اشتہار شائع ہونے کے بعد درخواست دہندگان کی تعداد بڑی حاصلہ افزا ہے اور ہنر مندی کی تربیت حاصل کرنے کے اس پروگرام میں ملک بھر کے بے روز گار نوجوانوں نے اپنی بھر پوردلچسپی کا اظہار کیا ہے

 او متعلقہ نزدیکی انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے کے خواہش مند نوجوانوں میں بڑا جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے - درخواستیں وصول کرنے کیلئے ملک بھر کے تمام 350 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس اتوار چھٹی کے دن بھی کھلے رہیں گے تاہم درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اپریل 2014 ءہے

مزید : کامرس