یوایم ٹی میں ایونٹو بین الاقوامی تقریری مقابلے کا اختتام

یوایم ٹی میں ایونٹو بین الاقوامی تقریری مقابلے کا اختتام

لاہور(پ ر)یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جاری رہنے والے بین الاقوامی تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس مقابلے میں ایشیا ء ، افریقہ ، تیونس، بنگلہ دیش، نیپال، مشرقِ وسطی کی یونیورسٹیوں اور پاکستان کی ۱۳ یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لے کر اپنے تقریری فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ مقابلہ ماڈل اقوام متحدہ ، دولسانی برطانوی پارلیمانی بحث، کارنیول ، عالمی لاؤنج اور تھیم ڈنر پر مشتمل تھا۔اختتامی تقریب میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی ۔ڈاکڑ حسن صہیب مراد، ریکٹر یو ایم ٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی تقریب کو ملکی وغیر ملکی یونیورسٹیوں کے درمیان غیر سگالی کے جذبات ، محنت اور تعلیمی کا میابی قرار دیا گیاجس میں نئی نسل نے بہت کچھ سیکھا ہے جو ان کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ مہمانِ خصوصی میاں محمد منیر، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حکومت نے یوایم ٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایک تاثر پیدا ہوگیا ہے کہ یہاں کوئی تقریب نہیں ہوسکتی جبکہ یوایم ٹی نے اتنی بڑی طلبہ کی تقریب کا انعقاد کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر دیا ہے جس کا اعزاز یوایم ٹی کے ریکٹر ، ڈاکٹر حسن صہیب مراد ، ڈائریکٹر، آفس آف پارٹیسپنٹس افےئرز ،رانا افتخار احمد اور طلبہ و سٹاف کو جاتا ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بیرونِ ممالک کے طلبہ یوایم ٹی سے ایک اچھا تاثر لے کر جا رہے ہیں۔اختتام پر رانا افتخار احمد نے کہا کہ دوسری بین الاقوامی تقریب EVENTO 2015 آئندہ سال نومبر میں دوبارہ یوایم ٹی میں انعقاد پزیر ہوگی۔ میاں محمد منیر ، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حکومت ، ڈاکٹر حسن صہیب مراد ، ریکٹر یوایم ٹی، رانا افتخار احمد، ڈائریکٹر آفس آف پارٹیسپنٹس افےئرز نے تمام ملکی و غیر ملکی طلبہ کو ایوارڈز دئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4