بخش فاﺅنڈیشن نے بالی میں بہترین کمیونٹی ایوارڈ وصول کرلیا

بخش فاﺅنڈیشن نے بالی میں بہترین کمیونٹی ایوارڈ وصول کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)بخش فاو¿نڈیشن نے بالی ، انڈونیشیاءمیں منعقدہ چھٹے گلوبل سی ایس آرسربراہی اجلا س میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات کےلئے سب سے طویل پروگرام چلانے کے اعتراف میں بہترین کمیونٹی ایوارڈ وصول کرلیا ۔گلوبل سی ایس آر سربراہی اجلاس ہرسال باقاعدگی سے منعقدکیا جارہا ہے جس میں معاشرے کے مفاد میں مختلف تنظیموںکی جانب سے جدید اورتعمیری سروسزکی فراہمی اور منصوبوں کے آغازپران کے بشردوست اقدامات کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔ یہ انعامات عالمی سطح پرکام کر نے والی تنظیموں کی جانب سے CSR مینڈیٹ کی مدد سے معاشرے میں پائیداری اور مساوات لانے کےلئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔بخش فاو¿نڈیشن کی سی ای اوفضہ فرحان سربراہی اجلاس میں ایک کلیدی مقررتھیں جنھوںنے سی ایس آر میں پیراڈائم کی تبدیلی پراپنے نکات پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری، آرگنائزیشن کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے ۔

ماضی میں CSR محض ایک فیتہ کاٹنے کی تقریب تک محدود تھی اورآج اس نے خود کو بڑے پیمانے پر معاشرے میں بامعنی تبدیلی لانے کیلئے ایک حقیقی اثر پرمبنی سرمایہ کارکی صورت میں میں سامنے لایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ Buksh فاﺅنڈیشن پسماندہ کمیونٹیزکو قابل ممکن اور پائیدار بنیادی ضروریات فراہم کیلئے انھیں بااختیار بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔” لائٹنگ اے ملین لائیوز“ معاشرے کیلئے ہمارے اقدامات کی ایک اہم مثال ہے جس کے ذریعے بخش فاﺅنڈیشن نے 110دیہات کوبجلی فراہم کرکے 27000 لوگوں کو براہ راست اور55000 ہزارافراد کو بالواسطہ طورپرفائدہ پہنچایا ۔انھوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اپنی اس پیش رفت کو جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ انھوں نے کوکا کولا فاو¿نڈیشن ، بینک الفلاح لمیٹڈ ، مینز سٹور ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، یو ایس ایڈ ، پی ٹی آئی ، عمران خان فاو¿نڈیشن ، زونگ اور یوفون کے ساتھ اپنے اشتراک پربھی روشنی ڈالی جنھوں نے اپنے سی ایس آر مینڈیٹ کے تحت کمیونٹیز پر وسیع اوربہتر اثرات مرتب کئے ہیں۔بخش فاو¿نڈیشن نے اب تک متعدد بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں اور ترقی کے شعبے میں اس کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔2014 میں بخش فاو¿نڈیشن مختلف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے CSR مینڈیٹ کی مدد سے کمیونٹی کےلئے اپنی کوششوں میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید :

کامرس -