منصورہ ڈگری کالج میں سلسلہ ترجمة القرآن کا پہلا ” ٹیسٹ

منصورہ ڈگری کالج میں سلسلہ ترجمة القرآن کا پہلا ” ٹیسٹ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)منصورہ ڈگری کالج میں سلسلہ ترجمة القرآن کا پہلا ”قرآن ٹیسٹ“ قرآن ہال میں منعقد ہوا۔ تین گھنٹے کے دورانیہ اور دس پاروں میں سے سینکڑوں مختصر سوالات پر مشتمل پرچے کی نگرانی ڈاکٹر سعید اقبال قریشی اور پروفیسر حافظ طارق لطیف رانا نے کی۔ دوسری قرآنی سرگرمی کے مطابق ”اسمبلی ہال“ میں ”تجوید القرآن“ کلاس کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدارت پرنسپل منصورہ ڈگری کالج پروفیسر رشید احمد انگوی نے کی جب کہ مہمان خصوصی سید مودودی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر عبدالعزیز عابد تھے۔ مقررین نے تعلیمات قرآن کے حوالے سے خطابات پیش کیے۔ اس موقعہ پر پر تکلف کا اہتمام کیا گیا۔ ہوئے طلبہ و اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4