گوشت ،چینی ،دودھ اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

گوشت ،چینی ،دودھ اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

                                                                             لاہور(جاوید اقبال)ضلعی حکومت نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے لئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق چینی ‘ گوشت‘دالوںاور دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس طرح ضلعی حکومت نے گھریلو سطح پر استعمال میں آنے والی ہر چیز کی نئی قیمت مقرر کرکے اہل لاہور کے باسیوں پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کا اضافہ کرتے ہوئے قیمت 52روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر 55روپے کردی ہے دودھ فی لیٹر میں 5روپے کا اضافہ کرتے ہوئے دودھ 55روپے سے بڑھا کر 60روپے فی لیٹر کردی گئی ہے ۔دہی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام اضافہ کرتے ہوئے قیمت 65روپے فی کلو گرام کردی ہے مٹن کی قیمت میں 50روپے فی کلو گرام کا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 500روپے فی کلو گرام کی گئی ہے ۔بیف کی قیمت میں 70روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 180روپے سے بڑھا کر 250روپے فی کلو گرام کی گئی ہے روٹی سو گرام کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کرکے روٹی کی نئی قیمت 6روپے کی گئی ہے ۔نان کی قیمت اوپن چھوڑ دی گئی ہے جو اس وقت بعض مقامات پر دس روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامےہ لاہور نے اشےاءخوردونوش کی نئی قےمتےں مقرر کر دےں۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوےد قاضی نے نوٹےفکےشن جاری کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس کو ہداےت کی کہ مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد کرواےا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ نوٹےفکےشن کے مطابق اشےاءخوردونوش کی نئی قےمتےں درج ذےل ہےںچاول باسمتی سپر نےا120 روپے کلو، چاول باسمتی نےا386 (نےا)74 روپے کلو، دال چنا بارےک سپےشل66 ، دال چنا 62 ، دال مسور بارےک150 ، دال مسور(موٹی)105 ، دال ماش دھلی ہوئی(برما)125 ، دال ماش چھلکے والی(برما)120 ، مونگ دال دھلی ہوئی (موٹی) 155 ، کالے چنے (موٹے)65 ، سفےد چنے (بارک)62 ، بےسن68 ، سرخ مرچ200 ، چےنی سفےد55 ، دودھ فی لےٹر60 ، دہی 65 ، مٹن 500 ، بےف250 ، روٹی (100 گرام ) 6روپے فی عددفروخت ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1