لامودی کی ایشیائی آپریشنز میں 7ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
لاہور(پ ر)دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی راکٹ انٹرنیٹ کے رئیل اسٹےٹ بزنس www.lamudi.com) Lamudi ( کے ایشیائی آپریشنز میں حال ہی میں7ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی۔ سرمایہ کاروںمیںTengelmann Ventures جو کہ ایک بین الاقوامی ملٹی سیکٹر ریٹیلر Tengelmann Group کی ایک ذیلی کمپنی ہے،شامل ہے۔ Lamudi آن لائن پراپرٹی لسٹنگ کا پلیٹ فارم ہے جو اسوقت ایشیا کی پانچ مارکیٹوں (پاکستان، میانمار، انڈونیشیا، فلپائن اور بنگلہ دیش)سمیت 21 ممالک میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ چاہے لوگ پرا پرٹی کی تلاش میں ہوں یا پرا پرٹی فروخت کرنا چاہتے ہوں ، انٹر نیٹ پلیٹ فارم lamudi.pk لوگوں کی جائیداد کی آن لائن خرید و فروخت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایشین آپریشنز کےلئے جرمن گروپTengelmann سمیت کئی سرمایہ کاروں نے 7ملین امریکی ڈالرز(5ملین ےورو) کی سرمایہ کاری ایسے موقع پر کی ہے جب اس ماہ Lamudiپر 2لاکھ پراپرٹےز شائع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے سب سے بڑا حصہ lamudi.pk کا ہے۔اس سال کے آغاز میں Lamudiنے اعلان کیا تھا کہ ویب سائٹ پر لسٹنگ کی تعداد1لاکھ ہو گئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ پلیٹ فارم نے اپنی نمو میں پہلی سہ ماہی میں 100فیصد اضافہ کیا ہے۔Lamudi.pkکے کنٹری ڈائریکٹر جناب سعد ارشد نے کہا، ” Lamudi تمام ایشیائی مارکیٹوں میں تےز رفتار ترقی کر رہا ہے ۔ اس بڑی فنڈنگ کے اعلان کو نہ صرف ایشیائی مارکیٹوں میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے بلکہ یہ Lamudi.pkکو پاکستان کی مارکیٹ کا لیڈر بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرے گی۔