گذشتہ سہ ماہی کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو 7.4 فیصد رہی
بیجنگ(اے پی پی) رواں سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران چین کی اقتصادی شرح نمو 7.4 فیصد رہی جو اس کی معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کو ظاہر کررہی ہے چین کے قومی محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال 2013ءکی پہلی سہ ماہی میں چین کی شرح نمو 7.7 فیصد رہی تھی جو اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم یہ شرح اندازہ کردہ شرح 7.3فیصد سے زیادہ رہی۔ چین کے قومی محکمہ شماریات کے ترجمان کے مطابق چین اس وقت ڈھانچہ سازی کی اصلاحات کے سخت عمل سے گزر رہا ہے جس کے لئے قربانی ضروری ہے۔ گزشتہ ماہ مارچ میں چین کی صنعتی پیداوار 8.8 فیصد رہی جبکہ ریٹیل سیلز کی شرح 12.2 فیصد رہی ۔ اس طرح پہلی سہ ماہی میں انفراسٹرکچر پر حکومتی اخراجات کی مد میں 17.6فیصد رہا۔
(hma/jav/hab 1123:14)