ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاﺅ سے برآمدکنندگان کو نقصان ہوا:ایس ایم منیر

ڈالر کی قیمت میں اتارچڑھاﺅ سے برآمدکنندگان کو نقصان ہوا:ایس ایم منیر

کراچی(اکنامک رپورٹر) ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں جاری اتارچڑھاو سے برآمدکنندگان کوشدید مالی نقصان کاسامنا کرناپڑرہا ہے اوربرآمدکنندگان کے مطالبات اورخدشات سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کیا جائیگا،چمڑے کے برآمدکنندگان کو بیرونی ممالک سے استعمال شدہ مشینری کی درآمد کرنے کی اجازت کاتبادلہ خیال وزارت تجارت سے کیا جائیگا تاکہ چمڑے سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے یہ بات انہوں نے گزشتہ شب پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پرکہی اس موقع پر کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین،سابق چیئرمین پی ٹی اے اورفیڈریشن کے سابق نائب صدرگلزارفیروز،چیئرمین پی ٹی اے شیخ ثاقب مسعود،فوادجاوید،آغا سعیدین اورمحمد عثمان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سارک چیمبر کے سرپرست اعلی طارق سعید،فیڈریشن کے نائب صدر ایس ایم نصیر، اخلاق میمن،ایس ایم پرویز،ایس ایم طارق،زبیرطفیل اوردیگربھی موجودتھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی میں گزشتہ دوسالوں سے طوفان برپاہواتھا اور ایکسپوپاکستان جیسے میگا ایونٹ میں ماما،چاچااور رشتہ داروں کو حکومتی اخراجات پر مدعوکیا جاتارہا جوکہ اب نہیں ہوگا بلکہ حقیقی خریداروں اورسرمایہ کاروں کومدعوکیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک وقوم کے بہترمفادمیںفیصلے کررہے ہیں اسی وجہ سے ملکی معاشی صورتحال بہترہورہی ہے جبکہ توانائی بحران اورتجارتی خسارہ کم ہورہا ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کوترجیح دے رہے ہیں۔ اس موقع پر میاں زاہدحسین نے کہا کہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان میں خوشحالی کی چابی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کاسب سے بڑا ستون برآمدات سے وابستہ ہے جس کی بناپر وزیراعظم نوازشریف نے تاجربرادری پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے ایس ایم منیر کو TDAP کا چیف ایگزیکٹو نامزدکردیا اب تاجربرادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس ایم منیر کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافے کوممکن بنایاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران اہم ترین مسئلہ تھا جس کے لیے وزیراعظم نواز شریف نے پانچ سوارب روپے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے اداکیے اوراب پنجاب میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی رونماہورہی ہے ۔ تقریب سے سابق نائب صدرایف پی سی سی آئی گلزارفیروز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بیرونی ممالک سے ایکسپوپاکستان میں 90فیصد وفودتفریح کے لیے آئے تھے اور ایکسپوپاکستان سے انکو دوردورتک کوئی تعلق نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی برآمدات میںاضافے کے لیے ترکی کے رول ماڈل کواپنانا چاہیے جس نے صرف دوسال کے دوران اپنی برآمدات اور جی ڈی پی کی شرح میں دوسوفیصداضافہ کیا جوکہ قابل رشک عمل ہے ۔انہوں نے ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیرکی قیادت میں ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی بھرپورکرداراداکریگا

مزید : کامرس