انڈونیشیاکے قونصل جنرل کا ایف پی سی سی آئی ہاﺅس کا دورہ

انڈونیشیاکے قونصل جنرل کا ایف پی سی سی آئی ہاﺅس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پا کستا ن میں تعینا ت انڈونیشیا کے قو نصل جنرل روز علی عدنان جوکہ عنقر یب اپنی تعیناتی کی مدت پو ری کر کے واپس جا نے والے ہیں انہوں نے فیڈریشن ہا ﺅ س کا دورہ کیا اور فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کا مرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر زکر یا عثمان سے ملاقات کی ۔ زکر یا عثمان نے ان کی خدمات کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ ان کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تجا رتی اور معا شی تعلقات میں بہت اضا فہ ہو ا حضو صاً دو نوں ممالک کے در میان PTAان کی انتھک محنت اور کا وشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ اب دو نوں ملکوں کے ما بین ایک جو ائنٹ چیمبرآف کا مرس کا قیا م وقت کی ضرورت ہے ۔ تاکہ دو نوں ملکوں کے لو گ آپس میں ایک دو سرے سے رابطہ کر سکیں ۔اور اپنی مصنوعات متعا رف کراسکیں ۔ انہوں نے یہ تجو یز بھی دی کی PTAسے متعلق دو نوں ملکوں کی بز نس کمیونٹی میں آگہی پیدا کر نے کے لیے دو نوں ملکوں میں سیمنارز اور کنوشن کر ائے جا ئیں ۔ انڈونیشیا کے قو نصل جنرل نے کہا کہ نو مبر 2012انڈونیشیا کے دورہ پا کستا ن کے موقع پر ایک MOUپر دستخط ہو ئے تھے جسمیں جو ائنٹ چیمبرآف کا مرس کے قیام کی شق بھی تھی لیکن اس پر اب تک کو ئی کا م نہیں ہو ا لہذا متعلقہ حکام اور دو نوں ممالک کے فیڈریشن چیمبرز کواس سمت میں پیش رفت کر نا چایئے ۔ زکر یا عثمان نے اس سلسلے میں پو ری تعاون کی یقین داہانی کرا ئی ۔ قو نصل جنر ل نے مز ید کہا کہ اس سے قبل دو نوں ممالک کی فیڈریشن کے عہدیداروں کے درمیان ملاقا ت اور بات چیت اشد ضروری ہے خواہ وہ پا کستا ن میں ہو یا انڈونیشیا میں ہو ۔ اس سلسلے میں انہوں نے انڈونیشی حکام سے بھی با ت چیت کر نے کی یقین داہا نی کرا ئی ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے سینئر نا ئب صدر شو کت احمد نے بھی MOU کی شقو ں کی پیروی کر نے پر زور دیا ۔ اور دو نوں ممالک کے درمیان تجا رتی وفود کے تبا دلہ اور بز نس ٹو بز نس میٹنگوں کا انعقاد پر بھی زور دیا ۔
اس میٹنگ میں فیڈریشن کے سینئر نا ئب صدر شو کت احمد ، امجد رفیع نا صر حیا ت مگو ں،سہیل نثار چھراور فیڈریشن کے سیکر یٹر ی جنر ل ایم اے لو دھی نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

کامرس -