صحت کے حوالے سے آگاہی میں طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سلمان رفیق

صحت کے حوالے سے آگاہی میں طلبہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سلمان رفیق

لاہور( جنرل رپورٹر) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ قومی ترقی کی کنجی ہے اور طلباءمستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے خود کو تیار کریںانہوںنے کہا کہ معاشرے سے بیماریوں کے خاتمے اور حفظان صحت کے بارے آگاہی فراہم کرنے میں طلباءبہت موثر کردار ادا کر سکتے ہیں انہوںنے یہ بات گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سالانہ تقسیم انعامات کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے طلبا ءنے تحریک پاکستان میں بہت نمایا ں کردار ادا کیا تھا اور اس درسگاہ کا ایک اہم تاریخی پس منظر ہے انہوں نے طلباءکو کہا کہ وہ تحریک پاکستان اور اسلامی تاریخ کا ضرور مطالعہ کریں خواجہ سلمان رفیق جو خود بھی اسی درسگاہ کے سابق طالب علم ہیںنے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے آج پھر تحریک پاکستان کے جذبہ کی ضرورت ہے موجودہ حکومت تعلیم و صحت کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوںنے کہا کہ طلباءنے گزشتہ تین برسوں میں ڈینگی کے خلاف گھر گھر آگاہی پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی وہ یہ قومی فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے قبل ازیں کالج کے پرنسپل پروفیسر امجد علی شاکر نے کالج کو درپیش مسائل سے مشیر صحت کو آگاہ کیا اور طلباءکے لئے مزید بسوں کی فراہمی پر زور دیا -

مزید : میٹروپولیٹن 1