جدید اور کم خرچ تعلیم کا ل حصول ہر بچے کا حق ہے، عبدالعلیم خان

جدید اور کم خرچ تعلیم کا ل حصول ہر بچے کا حق ہے، عبدالعلیم خان

لاہور (پ ر) پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور کم خرچ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے جسے پورا کرنا حکومت وقت کا فرض ہے تعلیم کے شعبے میں حکومت کے مقابلے میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار لائق تحسین ہے جس کے باعث نئی نسل کو ماڈرن ایجوکیشن کی سہولیات مہیا ہورہی ہیں۔ دی نیشنل سکول (ایمڈا ایجوکیشن) کی لاہور کی برانچز کی الحمرا ہال میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی ضرورت تھی بھٹو دور میں تعلیمی اداروں کی نیشنلائزیشن اور نجی تعلیمی اداروں سے نامناسب رویے سے تعلیمی انحطاط سامنے آیا دوسری طرف بیوروکریسی نے ایجوکیشن سیکٹر ین رہی سہی کسر نکال دی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ بجی تعلیمی شعبے میں دی نیشنل سکول جیسے ادارے کم شرح منافع کے ساتھ بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4