گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںغیر ملکی ماہرین کےلئے محفل موسیقی کاانعقاد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںغیر ملکی ماہرین کےلئے محفل موسیقی کاانعقاد

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں گزشتہ روز شعبہ انگریزی کے زیرِ اہتمام عالمی کانفرنس میں آئے غیر ملکی ماہرین کے لیئے محفل موسیقی کاانعقاد کیاگیاجس میں نامورگلوکاراستادحامدعلی خان نے اپنی سریلی آواز اورمنفرد اندازِ گلوکاری سے غیرملکی ماہرین کوسحر میں مبتلا کردیا۔اس موقع پرگورنرپنجاب چوہدری محمدسرور مہمانِ خصوصی تھے جبکہ جی سی یووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان، ایف سی کالج ریکٹرڈاکٹرجیمز، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرطلعت نسیم پاشا، ایجوکیشن یونیورسٹی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرفیض الحسن سمیت ملک بھر سے آئے تعلیمی ماہرین بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان نے بتایاکہ اس محفلِ موسیقی کے انعقادکامقصدغیرملکی مہمانوں کو اپنے کلچر سے روشناس کروانااور انکے پاکستانی ماہرین سے روابط مضبوط بناناہے۔محفل ِموسیقی کی سب سے خصوصی بات یہ تھی کہ بھارت سے آئے ہوئے ماہرِتعلیم ڈاکٹراُتم پاریکر نے بانسری پرایک معروف نغمے کی دُھن پیش کی۔اس موقع پربھارتی ماہرِتعلیم ڈاکٹرانوراحمدصدیقی نے پاکستانیوںکی مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ پاک بھارت تعلقات کوبہتر بنانے کے لیئے دونوں ممالک کے اساتذہ اور طالب علموں کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4