راولپنڈی چیمبر میں 6ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے

راولپنڈی چیمبر میں 6ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کامرس ڈیسک)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یو ایس اے آئی ڈی) نے پاکستان ، وسطی ایشیائی ریاستوں اور فغانستان میں اقتصادی ترقی کے لئے اور خطے میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مصمم عزم کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے اسلام آباد میں وسطی ایشیائی ممالک میں کاروباری مواقعوں پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وزارت تجارت حکومت پاکستان کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی جس میں 250سے زائد پبلک پرائیوٹ سیکٹرز نے شرکت کی ،اس 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام شریک ممالک (قازقستان ، ازبکستان، ترکمانستان ،تاجکستان ، کرغستان ،افغانستان اور پاکستان )کی کاروباری برادری کے مابین 16باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط پر ہوا ان سمجھوتوں میں پاکستان ایگر ی کلچر اور ڈیری فارمنگ ایسوسی ایشن اور کابل چیمبر ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجکستان انٹر نیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ ، اپٹما پاکستان اور لائٹ انڈسٹری انٹر پرائزز قازقستان ، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور یونین آف پولٹری بریڈرز قازکستان ، پاک افغان جوائنٹ چیمبر اور نیشنل چیمبر آف انٹر پنیورز قازکستان ،اور راولپنڈی چیمبر اور انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف گریٹ سلک روٹ کرغزستان کے مابین سمجھوتوں کی یاداشتوں شامل ہیں ،کانفرنس میں شامل ممالک نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے زمینی اور فضائی روابط کی فی الفور شروعات پر زور دیا اور پاکستان نے افغانستان اور دیگر ممالک کو تجارتی مقاصد کے لئے پاکستانی پورٹس استعمال کرنے کی دعوت بھی دی اورکرغستان ، یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ تمام ممالک میں باہمی تعاون کے سمجھوتے ماضی میں بھی کئے گئے مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا، اس کانفرنس میں تمام شریک ممالک کی حکومتوں سے درخواسست کی گئی کے تمام منصوبوں کو فوری طور پر نافذ العمل بنایا جائے ۔یو ایس اے آئی ڈی کے مطابق ان 7ممالک کی آبادی 289ملین اور 594بلین ڈالر کی جی ڈی پی گروتھ کی حامل تجارتی مارکیٹ ہے جس میں بے حد پوٹینشل موجود ہے۔
 مگر ان مواقعوں کو ابھی تک بروئے کار نہیں لایا گیا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، کانفرنس سے یو ایس اے آئی ڈی کے مشن ڈایئریکٹر جارج گوٹلب ،صدر راولپنڈی چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں، پاک-افغان چیمبر کے صدر زبیر موتی والا،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تجارت فضل عباس میکن اور شریک ممالک کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں نے خطاب کیا ۔

مزید :

کامرس -