چین کا ای کامرس ادارہ علی بابا گروپ ہولڈنگ آئندہ ہفتے امریکی مارکیٹ میں اپنے آئی پی اوز جاری کریں گا

چین کا ای کامرس ادارہ علی بابا گروپ ہولڈنگ آئندہ ہفتے امریکی مارکیٹ میں اپنے ...

ہانگ کانگ (اے پی پی)چین کا بڑا ای کامرس ادارہ علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ آئندہ ہفتے امریکی مارکیٹ میں اپنے آئی پی اوز جاری کریں گا۔ علی بابا گروپ کے مطابق ان کی طرف سے سٹاک میں لسٹنگ کسی ٹیکنالوجی فرم کی طرف سے کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی اوز ( پبلک آفرنگ ) کے لئے دستاویز پیر کو جمع کرادی جائیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق علی بابا گروپ ہولڈنگ 16 ارب ڈالر کے آئی پی اوز جاری کرے گا اس سے قبل 2012ءمیں فیس بک نے بڑی مالیت کے آئی پی اوز جاری کرکے سب کو مات دیدی تھی۔

مزید : کامرس