انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر کے نو تعمیر شدہ انڈر گریجوایٹ بلاک کا افتتاح

انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر کے نو تعمیر شدہ انڈر گریجوایٹ بلاک کا افتتاح

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر):وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر میں نو تعمیر شدہ انڈر گریجوایٹ بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر شعبہ کی چئیر پرسن ڈاکٹر عامرہ رضا، سابق صدور شعبہ پروفیسر رضا عابدی، پروفیسر شائستہ سونو سراج الدین، ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ اور دیگر مہمان بشمول پروفیسر نوید شہزاد، ڈاکٹر مسرت عابد، ڈاکٹر طاہرہ بشارت، ڈاکٹرراحت نوید مسعود، ڈاکٹر منصور سرور، فیکلٹی ممبران اور طلباءکی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ یاد رہے کہ شعبہ انگریزی کے تحت چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے اور نئی بلڈنگ سے انڈر گریجوایٹ طلباءو طالبات مستفید ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طلباءکو نصیحت کی کہ وہ مطالعہ کی عادات اپنائیں اور ملکی ترقی کے مقصد کو لے کر علم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ علم حاصل کئے بغیر ترقی کا حصول نا ممکن ہے۔ ڈاکٹر عامرہ رضا نے کہا کہ شعبے میں بی ایس آنرز پروگرام کا آغاز اور نئی بلڈنگ کا افتتاح انقلابی اقدامات ہیں انہوں نے کہا کہ شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے اور 5 اساتذہ اندرون اور بیرون ملک یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شعبہ کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ ملنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کریٹو رائیٹنگ میں بھی شام کی کلاسز میں ایم اے شروع کیا جائے گا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4