سال 2014-2015 کیلئے 16ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی

سال 2014-2015 کیلئے 16ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی

لاہور)اپنے نمائندے سے)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ سال 2014-2015 کے لئے 16000 میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کا آغاز 19 اپریل 2014 سے کیا جائے گا خریداری کے عمل کو مؤثر اور آسان بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برکی ، کاہنہ، رکھ چھبیل اور رائیونڈ میں خریداری مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ سٹاف کی تعیناتی اور باردانہ کے اجراء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور خریداری مراکز پر سٹاف کی ڈیوٹیوں سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں خریدی جانے والی گندم مغلپورہ، گلبرگ، رائیونڈ اور رکھ کبیل کے سٹور کیا جائے گا جس کے لئے تمام بندوبست مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ڈی سی اولاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اے ڈی سی (آر) عرفان میمن کو گندم خریداری 2014-2015 کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1