ملائیشیا میں ڈیفنس سروسز ایشیاء2014ءنمائش کا اہتمام ، پاکستانی سٹالز میں غیر ملکیوں کی خصوصی دلچسپی

ملائیشیا میں ڈیفنس سروسز ایشیاء2014ءنمائش کا اہتمام ، پاکستانی سٹالز میں غیر ...

اسلام آباد (اے پی پی) ملکی اور غیر ملکی وفود کی بڑی تعداد نے ملائیشیا میں منعقد کی گئی ”ڈیفنس سروسز ایشیاء2014ءنمائش“ میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ ملائیشیا کے پترا ورلڈ ٹریڈ سنٹر کوالالمپور میں ہونے والی اس نمائش میں دنیا کے 50ممالک کی ایک ہزار کمپنیوں نے اپنے سٹال لگا رکھے ہیں ۔ ان ممالک میں آسٹریلیا ‘ آسٹریا ‘ آذربائیجان ‘ برازیل ‘ بلغاریہ ‘ چین ‘ چیک ری پبلک ‘ فرانس ‘ جرمنی ‘ ہنگری ‘ انڈونیشیا ‘ اٹلی ‘ ملائیشیا‘ ناروے ‘ پولینڈ ‘ رومانیہ ‘ روس ‘ سلواکیہ ‘ جنوبی کوریا ‘ جنوبی افریقہ ‘ سویڈن ‘ سوئٹزرلینڈ ‘ ترکی ‘ برطانیہ ‘ یوکرائن ‘ امریکہ اور آسیان کے ممالک شامل ہیں ۔ پاکستان بھی اس نمائش میں بھرپور شرکت کررہا ہے اوراپنے پویلین میں اسلحہ ‘ ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن ڈیوائسز ‘ سولر سلیوشن ‘ جامنگ ڈیوائسز ‘ ٹینک اور آرمرڈ وہیکلز کی نمائش کررہا ہے جس میں غیر ملکی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ملائیشیا کے چیف آف نیول سٹاف ‘ چیف آف ائر سٹاف اور چیف آف ڈیفنس سٹاف سے خصوص ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستانی سٹالز کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی ۔ قبل ازیں ملائیشیا کے وزیر دفاع داتو سری حشام الدین تن حسین ‘ سیکرٹری جنرل وزارت دفاع داتو سری ڈاکٹر حاجی اسماعیل بن حاجی احمد نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید : کامرس