شہباز شریف فروغ تعلیم کےلئے تمام ترممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں، مجتبیٰ شجاع

شہباز شریف فروغ تعلیم کےلئے تمام ترممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں، مجتبیٰ ...

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر خزانہ وایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے تمام ترممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول سسٹم کی 37 ویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 2016ءتک 16 لاکھ بچوں کو گورنمنٹ سکولوںمیں داخل کرے گی اور آئندہ بجٹ میں پنجاب حکومت تعلیم کی مد میں بجٹ کا 26 فیصد حصہ تعلیم کی مد میں مختص کرے گی۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حکومت تعلیم سب کیلئے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سینئر صحافی اور روزنامہ اوصاف کے ایڈیٹر ذوالفقار احمد راحت نے کہا کہ قومی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے جو قومیں اس حقیقت سے آشنا ہیں اور جنہوں نے اس شعبے کو اہمیت دی ہے آج وہ دنیا پر راج کررہی ہیں۔ مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے شرح تعلیم بڑھانے میں خاطر خواہ کردر ادا کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4