بنگلہ دیش کی کالی چائے کی قیمت میں کمی

بنگلہ دیش کی کالی چائے کی قیمت میں کمی

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کی کالی چائے کی قیمت گر گئی۔ ساحلی شہر چٹاگانگ میں چائے کی علاقائی نیلامی میں 926,000 کلو گرام چائے کی مختلف اقسام کی پتی رکھی گئی تاہم سیزن کے اختتام پر درجہ دوم معیار کی چائے کی دستیابی اور طلب میں کمی کی وجہ سے فی کلو گرام قیمت میں کمی واقع ہوئی اور نیلامی میں چائے کی فی کلو گرام اوسطاً خریداری 69.23 ٹکہ (0.89 ڈالر) میں کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے یہ اوسط 97.16 ٹکہ فی کلو گرام تھی۔ بنگلہ دیش کے قومی بروکرز لمیٹڈ کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں کالی چائے کی فی کلو گرام قیمت میں 20 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔

حالیہ نیلامی میں غیر معیاری چائے کی وجہ سے 55 فیصد سٹاک نہیں بک سکا۔ چائے کا نیا سیزن مئی سے شروع ہوتا ہے۔

مزید : کامرس