تجاوزات کے خلاففالو اپ آپریشن جاری13ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
لاہور)جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالو اَپ آپریشن کیا اور13ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے محمد پورہ،جی ٹی روڈ اور بند روڈ پر فالو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاشالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے شوالہ چوک سے کمپری ہینسو چوک گھوڑے شاہ چوک تک کارروائی کر تے ہوئے 79تھڑے و شیڈز 7 کھوکھے اور 4دکانوں کو مسمار کیا اور3ٹرک سامان،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے ضرار شہید روڈ،برکی روڈ، اقبال روڈ،لال پل میں فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان ،راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے صدیقیہ کا لو نی با دامی باغ میں فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہمیں لیا،سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے چوک یتیم خانہ سے مو ڑ سمن آباد ، فیروز پور روڈ اور وحدت روڈ سے بینرز اتارے داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے سروسز ہسپتال کے سامنے،انار کلی اور گوالمنڈی چوک میں فالو اَپ آپریشن کیا اور2 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گلبر گ ٹا ؤن ،نشتر ٹا ؤن اور اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر فیصل ٹا ؤن مارکیٹ،فیصل ٹا ؤن قبرستان میں کارروائی کی کارروائی کے دوران 4ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔