رائیونڈ انتظامیہ کا بھینسوں کے خلافآپریشن

رائیونڈ انتظامیہ کا بھینسوں کے خلافآپریشن

 لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی سی او کی ہداےت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈعلی شہزاد ،ٹی ایم او سید علی حسن جعفری،ٹی او آر عامر اختر بٹ اورانفورسمنٹ عملے سمیت دیگر ملازمین نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ڈوبن پورہ سے21بھینسیں قبضے میں لے لی ہیں۔ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن نے رہائشی ایریا سے ممنوعہ جانوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تمام لوگوں کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیںاسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ علی شہزاد نے کہا کہ ممکنہ حد تک رہائشی ایریا سے ممنوعہ جانوروں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے یہ آپریشن ممنوعہ جانوروں کے خاتمے تک جاری رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1