انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان رواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونگے

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان رواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونگے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈ ری ایجو کیشن‘ لاہور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2014ءرواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہو رہا ہے 276980 امیدواران کی سہولت کےلئے 493 امتحان مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ضلع قصورمیں 64‘ ننکانہ صاحب 30شیخوپورہ 55 اور ضلع لاہور 343امتحانی مراکز کے علاوہ ایک امتحانی مرکز سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں بھی بنایا گیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ II میں کل امیدواران 138935 میں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے69029 لڑکے جبکہ 69906 لڑکیاں اسی طرح پارٹ I میں کل امیدواران 138045 جن میں سے 66716لڑکے جبکہ 71329لڑکیاں امتحان میں شرکت کر رہی ہیں ۔تمام امیدواران کو رولنمبرسلپس آن لائن مہیا کر دی جائیں گی امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ (www.biselahore.com) سے ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں ۔جن امیدواران کے فیس کے بقایا جات رہتے ہیں ان کو مطلع کیا جاتا ہے وہ جلد از جلد جمع شدہ فیس کا چالان بورڈ کو جمع کروائیں تاکہ ان کی رولنمبر سلپس بھی آن لائن کی جا سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4