لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام 10ویں ینگ آرٹسٹ نمائش

لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام 10ویں ینگ آرٹسٹ نمائش

لاہور(پ ر)لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام 10ویں ینگ آرٹسٹ نمائش کا افتتاح 21 اپریل بروز پیر 4:00 بجے الحمراء آرٹ گیلری میں ہو گا جس میں رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویزملک مہمان خصوصی ہوں گی ، پورے پاکستان سے 250 ینگ آرٹسٹوں کے 350 فن پارے آویزاں کئے جائیں گے،جن میں پہلی 13 پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کو10, 10 ہزار روپے کیش بمعہ سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا واضح رہے لاہور آرٹس کونسل گزشتہ دس برسوں سے یہ نمائش منعقد کر رہی ہے جن کا مقصد نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے اس کے علاوہ ان آرٹسٹوں کے کام کو کتابی شکل میں شائع بھی کیا جاتا ہے یہ نمائش 9 مئی2014 تک جاری رہے گی افتتاحی تقریب میں محمد علی بلوچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1