دوران سروس وفات پانے والے ریلوے ملازمین کو مستقل کرائنگے،راجہ زاہد

دوران سروس وفات پانے والے ریلوے ملازمین کو مستقل کرائنگے،راجہ زاہد

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین سی بی اے(ابرھیم نظریاتی گروپ)کے سرپرست اعلی راجہ زاہد علی خان اور رانا معصوم نے کہا ہے کہ سروس کے دوران وفات پاجانے والے ملازمین کو مستقل کروا کر ہی دم لیں گے ملازمین کے مسائل حل کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر ریلوے اور جنرل منیجر آپریشنز کی کاوشوں سے ریلوے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور کرپٹ لوگ دم دبا کر بھا گ رہے ہیں جو کہ ایک مثبت نشانی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس مو قع پر بابر انصاری ،راجہ رضوان ستی ،محمود شاہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے راجہ زاہد علی خان نے کہا کہ ریلوے ورکرز یونین ملازمین کے حقوق کے لئے اٹھاتی رہے گی

 وزیر اعظم پیکج کے تحت ایسے ملازمین جو سروس کے دوران وفات پاجاتے ہیں انکے بچوں کومستقل ملازمت دینے کی پالیسی جاری رہنی جاہیے ریاست کا کام روزگار دینا ہوتا ہے چھیننا نہیںسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں جنہیں ان کے حلقے کی عوام بھول نہیں پائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1