انڈیکس 362پوائنٹس اضافے سے 29400کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

انڈیکس 362پوائنٹس اضافے سے 29400کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

                                        کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29400پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں73ارب55کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.28فیصد زائد جبکہ53.80فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔حصص بازار میں مقامی سرمایہ کار گروپوں سمیت غیرملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اورمختلف سیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100 انڈیکس29474 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔بروکرز کے مطابق روپے کی قدر سمیت معاشی اعشاریوں میں بہتری کے علاوہ حکومت کی جانب سے اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز بیچنے کی تیاریوں سے مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے۔انویسٹرز بینکاری شعبے کے علاوہ سیمنٹ اور توانائی کے شیئرز میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس362.38پوائنٹس اضافے سے 29458.15 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے205کے کمپنیوں کے بھاو¿ میں اضافہ145کمپنیوں کے بھاو¿ میں کمی جبکہ31کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 73 ارب 55کروڑ58لاکھ 53 ہزار662 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 70کھرب82ارب90کروڑ7لاکھ50ہزار664روپے ہوگئی ۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں39کروڑ16لاکھ 32 ہزار 280شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں49لاکھ66 ہزار540شیئرززائد ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت521.50روپے اضافے سے10951.50روپے،فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت35.26روپے اضافے سے740.59روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت96.98روپے کمی سے3302.92روپے جبکہ صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت53.08روپے کمی سے1019.72روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوجہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں3کروڑ34لاکھ 93ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سے13.59روپے اوراین آئی بی بینک لمیٹڈکی سرگرمیاں3کروڑ33لاکھ 61ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے اضافے سے2.81روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس258.79پوائنٹس اضافے سے20569.62پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس255.91پوائنٹس اضافے سے47050.95جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس229.25پوائنٹس اضافے سے 22030.33پوائنٹس پر بند ہوا

مزید : کامرس