حکمران ناکام ہو گئے،عوام چودھری پرویز الٰہی کا دور یاد کر رہے ہیں،ذوالفقار پپن

حکمران ناکام ہو گئے،عوام چودھری پرویز الٰہی کا دور یاد کر رہے ہیں،ذوالفقار ...

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے راہنماﺅں ذوالفقار پپن ،شیخ عمر حیات، سجاد بلوچ نے وزیر قانون پنجاب کے بیان پرمشترکہ درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکمران ہواس باختہ ہوکر برملا اپنے ہوش کے طوطے اڑنے کا رونا رو رہے ہوں،وزیر اپنی ہی فوج کو برُا بھلا کہہ کر اترا رہے ہوں، جن کے دور اقتدار میں عوام کو سانس لینے پر بھی ٹیکس دینا پڑرہا ہو،ان کو چوہدری پرویزالہٰی کے دور کا موازنہ شہباز شریف کے دور سے کرنے سے پہلے حقیقی ترقیاتی کاموں کے اعدادو شمار ضرور دیکھ لینے چاہئیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہاﺅس میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاذوالفقار پپن نے کہا کہ چاک وچوبند میڈیا اور باشعور عوام رانا ثناءاللہ کی مذاحیہ باتوں سے بخوبی واقف ہیں اورپہلے کی طرح اب بھی انہوں نے رانا ثناءاللہ کی گفتگو کو سنجیدہ نہیں لیاعوام نے مسلم لیگ(ق) کے مختلف کنونشنز میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے پٹواریوں اور تھانیداروں کے ذریعے جلسے کرنیوالے حکمرانوں کو ہواس باختہ کردیا ہے،شیخ عمر حیات و سجاد بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ اگر حکمرانوں کو اپنی کامیابیوں پر اتناہی اعتماد ہے تو وہ کسی غیر جانبدار تنظیم سے سروے کرالیں،پانچ سال تک معاشرے کے تمام طبقوں کے دلوں پر راج کرنیوالے چوہدری پرویزالہٰی کے حقیقی فلاحی اور عوامی منصوبوں کو عوام اب بھی یاد کرکے ان کے دوبارہ دور اقتدار کیلئے دعائیں کررہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1