انجم حبیب وہرہ نے دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پر میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرکیخلاف کارروائی کیلئے سفارشات بھجوادیں

انجم حبیب وہرہ نے دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے پر میڈیکل سوشل ویلفیئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرز لاہور جنرل ہسپتال کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ محکمہ کو سفارشات بھجوادی ہیں۔ گزشتہ روز پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اے ایم ایس ڈاکٹر جنید مرزا کے ہمراہ دوپہر دو بجے سے قبل میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر کے دفتر کا اچانک دورہ کیا تو وہاں تالا لگا ہوا تھا جس پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر سے آنے یا جلدی جانے والے ملازمین کے خلاف بلالحاظ عہدہ محکمانہ کاررائی عمل میں لائی جائے گی۔