علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے سے بیماریاں بڑھنے لگی ہیں،فرخ جاوید مون

علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے سے بیماریاں بڑھنے لگی ہیں،فرخ جاوید مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اوربروقت مناسب علاج کی ناکافی سہولیات کے باعث بیماریاں پھیلنے کی شرح بڑھنے لگی ہے اورپنجاب بھرمیں سوائن فلو سے ہونے والی اموات نے اسپتالوں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا پول کھول دیا ہے۔ اوراب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے اورمریض بیچارے مہنگی ادویات قرض لیکر باہرسے خریدنے پرمجبورہیں ۔