کشمیر سینٹر کی تعمیر وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر اصغر اقبال

کشمیر سینٹر کی تعمیر وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر اصغر اقبال

لاہور(پ ر)کشمیر سنٹر لاہور کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لینے پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خضرحیات گوندل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کشمیر سنٹر لاہورکی تعمیر وقت اور حالات کی انتہائی اہم ضرورت ہے یہ دیرینہ قومی منصوبہ ہے جسکی بروقت تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کا ناصرف کروڑوں روپے کا نقصان ہوا بلکہ ادارے کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی رہی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اصغر اقبال اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کشمیریات پنجاب یونیورسٹی ، خالد منہاس ڈائریکٹر انسٹی ٹیویٹ آف کشمیر افیئرز، اشتیاق احمد ساقی چیئرمین آئی بی ایل گروپ آف کالجز، ڈاکٹر آصف رہنما تحریک انصاف،ڈاکٹر احسن محمود چےئرمین وائس آف جرنلسٹس پاکستان، سردار فاروق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، مسعو دبٹ ، خواجہ سیف الدین اوراشفاق کیانی صدر کشمیر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس نے انچارج کشمیر سنٹر لاہور سردار ساجد محمود کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

اُنہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی طرف سے کشمیر سنٹر لاہور کی تعمیر کیلئے ڈاکٹر محمود الحسن راجہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے اس امید کا بھر پور اظہار کیا کہ دیر آمد درست آمد کے مصداق کمیٹی جلد از جلد سنٹر کی تعمیر کے سلسلہ میں حائل تمام رکاوٹوں کا تدراک کرتے ہوئے اس اہم قومی نوعیت کے منصوبہ کو پایہ تکمیل پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1